سرمایہ کار کا تحفظ  اور رہنمائی ⇐

مالی مارکیٹ کی بنیادی معلومات اور فہم عام عوام کے لئے اہم ہے اور مالی خواندگی اور صلاحیت کی کمی کی وجہ سے عام عوام خطرناک دھوکہ سے دوچار ہوتی ہے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس سی پی) نے سرمایہ کاری کی تعلیم کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے سرمایہ کاری کا تعلیمی پروگرام، ‘جمع پونجی‘ شروع کیا ہے۔

جمع پونجی‘  کی تخلیق کے پیچھے خیال عام عوام کو مالی فیصلے اور سمجھدار ی سے اپنی دولت عقلمندی سے استعمال کرنے کے انتظام کے لئے مہارت اور علم سے لیس کرنا ہے۔ قائم شدہ ، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ماتحت ادارے کے طور پر جمع پونجی پاکستان میں مالی خواندگی کو بہتر بنانے کے لئے ایک عالمی نقطہ نظر اپناتی ہے۔ اس کا مقصد معاشرے کے مختلف شعبوں میں مالیاتی مارکیٹوں اور مصنوعات کے بارے میں علم کو فروغ دینا ہے۔